ے حس والد کی اپنی بیٹی سے مسلسل سات سال جنسی زیادتی


بھارتی ریاست اُتر پردیش کے علاقہ میں ایک بے حس والد نے مسلسل 7 سال اپنی ہی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکی کی ایک دوست نے بتایا کہ 12 سالہ متاثرہ لڑکی نے اسکول کی ایک ٹیچر سے بات کی جس پر اُسے احساس ہوا کہ اس کے والد نے اسے مسلسل 7 سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا

ہے۔ جس کے بعد مجرم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مجرم کے اہل خانہ کا تعلق اتر پردیش سے ہے جبکہ مجرم خود ایک موبائل کمپنی کے ٹاور میں بطور الیکٹریشن کام کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ کو بھی اس کا علم تھا لیکن وہ خاموش رہی۔ متاثرہ لڑکی سے بڑی بہن بھی اپنے والد کی ہوس کا نشانہ بن چکی ہے لیکن کافی عرصہ سے اس نے اپنے والد کے سامنے آنے سے گریز ہی کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس گھناؤنے جُرم سے متعلق ہمیں ایک ای میل کے ذریعے معلوم ہوا۔ پولیس کے مطابق بچی کو این جی او حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔