مَردوں کے لئے خوشخبری، اگر خواتین کو اس چیز کا استعمال کروائیں گے توزندگی پرسکون ہوجائے گی


خواتین اگر کیفین کا استعمال کریں تو ان میں پاگل پن کی بیماری (dementia)کو کم کیاجاسکتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر خواتین روزانہ کی بنیاد پر 261ملی گرام کیفین استعمال کریں تو ان کی دماغی صحت میں بہتری آسکتی ہے۔
یونیورسٹی آف ویسکانسن -میلواکی کی ماہر نفسیات اور پی ایچ ڈی کی ریسرچ سکالر ایراڈرسکول نے تحقیق میں بتایا ہے کہ 261ملی گرام کیفین(جو کہ 8اونس والے کافی کے دو سے تین کپ یاسات سے آٹھ کوک کے کین) پئیں تو ان کی دماغی بیماری سے ٹھیک ہونے کے 36فیصد امکان موجود ہیں۔”یہ نہایت دلچسپ حقیقت سامنے آئی ہے کہ کیفین کے استعمال سے خواتین کی دماغی صحت بہتر ہوتی ہے۔“

 

 

تحقیق کاروں نے 6467ایسی خواتین شرکاءکا انتخاب کیا جو کیفین کو کسی نہ کسی صورت میں استعمال کرتے آئے تھے۔ان شرکاءسے مختلف سوال پوچھے گئے جن میں کیفین کے لئے جانے والے طریقے پر پوچھا گیا۔کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ کافی پیتے رہے ہیں اور کچھ کا کہنا تھا کہ وہ کولا اور سیاہ چائے سے لطف اندوز ہوتے رہے ہیں۔10سال پر محیط اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو خواتین اوسط سے زیادہ کیفین لیتی رہی ہیں ان میں dementiaسے صحت یاب ہونے کی شرح ان خواتین سے زیادہ تھی جو کم کیفین لیتی تھیں۔