30 ہزار برمی مسلمان کہاں پھنس گئے؟ خوراک، پانی اور سب کچھ ختم ہو گیا


حکومت نے روہنگیا مسلمانوں تک پہنچنے والی اقوام متحدہ کی امداد کو روک دیا، 1 لاکھ کے قریب مسلمان بنگلہ دیش کی سرحد پار کرگئے جب کہ 30 ہزار مسلمان بنگلہ دیشی سرحد کے قریب میانمار کی پہاڑوں میں پھنس گئے۔

تفصیلات کے مطابق برما کی ریاست رخائن میں 25 اگست سے ایک بار پھر شروع ہونے والے فسادات میں برما کی آرمی اور بودھوں نے 400 سے زائد روہنگیا مسلمانوں کوقتل کردیا، 87 ہزار سے زائد مسلمان اپنا گھر بار چھوڑ کر لٹے پٹے بنگلہ دیش کی سرحد کی طرف جان بچانے کے لیے بھاگ نکلے