اگرمیں یہ کام نہ کرتی تومجھے کبھی کام نہ ملتامعروف اداکارہ نے فلم انڈسٹری پرشرمناک الزام لگادیا


ٹی وی سیریل ’مارویلز ایجنٹس آف شیلڈ‘ کی اداکارہ کلوئی بینٹ کا کہنا ہے کہ ہالی وڈ میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے انھیں اپنا نام کلوئی وینگ سے تبدیل کر کے کلوئی بینٹ رکھنا پڑا.اداکارہ نے انسٹاگرام فالورز کی جانب سے ان کے نام کے متعلق پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ ’ہالی وڈ نسل پرست ہے اگر میں اپنا نام نہ تبدیل کرتی تو مجھے کام نہ ملتا‘.

انسٹاگرام پر جاری کیے گئے بیان میں انھوں نے مزید کہا ہے کہ ’نام تبدیل کرنے سے میری چینی میراث ختم نہیں ہو گی، اور نہ یہ حقائق ختم ہوں گے کہ میں چین میں رہی ہوں، میں چینی زبان بولتی ہوں اور میری پروریش امریکی اور چینی دونوں ثقافتوں کے مطابق ہوئی ہے.‘انھوں نے مزید لکھا ہے کہ اب میری کوشش ہے کہ اپنی حیثیت کو استعمال کر کے ہر ممکن کوشش کروں کہ کسی اور کو کام حاصل کرنے کے لیے ایسا نہ کرنا پڑے.کلوئی ماضی میں بھی اس بات کا ذکر کر چکی ہیں کہ نام تبدیل کرتے ساتھ ہی انھیں کامیابی حاصل ہوئی.گذشتہ برس ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا تھا کہ ’نام تبدیل کرنے بعد جب میں پہلے آڈیشن پر گئی تو مجھے کام مل گیا، اس سے کافی واضح ہے کہ ہالی وڈ کیسے چلتا ہے.‘اداکارہ نے ایشائی اور دیگر اقلیتی اداکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک تنظیم بھی بنائی ہے جس کا مقصد ہالی وڈ میں ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے.ٹی وی سیریل ’مارویلز ایجنٹس آف شیلڈ‘ کی اداکارہ کلوئی بینٹ کا کہنا ہے کہ ہالی وڈ میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے انھیں اپنا نام کلوئی وینگ سے تبدیل کر کے کلوئی بینٹ رکھنا پڑا.اداکارہ نے انسٹاگرام فالورز کی جانب سے ان کے نام کے متعلق پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ ’ہالی وڈ نسل پرست ہے اگر میں اپنا نام نہ تبدیل کرتی تو مجھے کام نہ ملتا‘.
..