” جب میں نے ساتھی اداکاروں کے سامنے یہ کام کیا تو انہو ں نے میرا مذاق اڑانا شرو ع کر دیا پھر میں نے ۔۔۔“ سنی لیون نے ایسی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا


بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ جب فلم کی شوٹنگ نہیں ہوتی اور وہ فارغ ہوتی ہیں تو اس دوران کپڑے بُننے اور پینٹنگ کو ترجیح دیتی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنی لیون نے کا کہناتھا کہ کہ اداکاری کے علاوہ انہیں پینٹنگز اور کپڑے ب±ننے کا بے حد شوق ہے اور بنائی تو انہیں اتنی پسند ہے کہ وہ جب بھی فارغ ہوتی ہیں چاہے سیٹ پر ہوں یا گھر پر یہی کام کرتی ہیں۔ البتہ سنی لیون نے بتایا کہ اب انہوں نے ساتھی اداکاروں اور لوگوں کے سامنے بنائی کرنا بند کردیا ہے کیوں کہ ان کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔

 

 

سنی لیون کے مطابق ایک بار وہ اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ فلائٹ میں تھیں اور کچھ ب±نائی کررہی تھیں کہ اچانک اداکاروں نے ان کا مذاق اڑانا شروع کردیا جس پر انہیں شرمندگی محسوس ہوئی اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ آئندہ وہ کسی کے سامنے بنائی نہیں کریں گی۔خوبرو اداکارہ نے کہا کہ انہیں پینٹگنز کا بھی بہت شوق ہے اور ان کے تخلیق کردہ بعض فن پارے امریکا میں ان کے گھر کی زینت بھی بنے ہوئے ہیں۔