’یہ ایک چیز کھانے والے مَردوں کی جانب خواتین کو بہت زیادہ کشش محسوس ہوتی ہے‘ سائنسدانوں نے ایسا راز بتادیا کہ جان کر پاکستانی مَرد شدید پریشان ہوجائیں گے کیونکہ۔۔۔


کھانے پینے کے بارے میں ہمارے نظریات خاصے عجیب، بلکہ کسی حد تک افسوسناک بھی ہیں۔ مثال کے طور پر سبزیوں کا حال سن لیں۔ سستی اور عام دستیاب غذا ہونے کے باعث کوئی ان کی تعریف میں دو لفظ کہنے کو تیار نہیں، لیکن اس کے برعکس بکرے اور مرغے کی بات ہو تو ہر کوئی عش عش کر اٹھتا ہے۔ دوسری جانب حسن اتفاق ملاحظہ ہو کہ سبزی جیسی بظاہر معمولی غذا کو سائنسدانوں نے خواتین کی توجہ حاصل کرنے کا لاجواب نسخہ قرار دے دیا ہے، یعنی اگر آپ صنف مخالف کو اپنی جانب مائل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو پھر سبزیوں سے بہتر کوئی چیز نہیں۔
ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق حالیہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جو مرد سبزیاں بکثرت کھاتے ہیں وہ جنس مخالف کیلئے کہیں زیادہ دلکش ہوتے ہیں۔ میکواری یونیورسٹی سڈنی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سبزیاں زیادہ کھانے والے مردوں کے جسم کی مہک خواتین کو بہت لبھاتی ہے، جبکہ اسی طرح پھلوں میں بھی یہ خصوصیت پائی جاتی ہے، لیکن سبزیوں سے کم۔

 

 

’اکلوتے لڑکا یا لڑکی سے کبھی بھی شادی نہ کریں کیونکہ انہیں یہ شرمناک عادت ہوتی ہے کہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے خبردار کردیا، کونسی عادت بے نقاب کردی؟ جان کر ہر پاکستانی شادی سے پہلے اس بات پر ضرور غور کرے گا
اس کے برعکس کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور غذاﺅں کا زیادہ استعمال کرنے والوں مردوں کے قریب آنے سے خواتین کتراتی ہیں۔ کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور غذاﺅں میں روٹی، چاول ، آلو اور ایسی ہی دیگر غذائیں شامل ہیں، یا وہ غذائیں جو ان چیزوں سے بنائی جاتی ہیں۔
تحقیق میں خواتین نے ان مردوں کی جسمانی مہک کو سب سے زیادہ دلکش قرار دیا جو سبزیوں کا استعمال بہت زیادہ کرتے ہیں، اور اس کے ساتھ پھل بھی کھاتے ہیں۔ ان لوگوں کی نہ صرف عمومی صحت اچھی ہوتی ہے بلکہ ان کی جلد میں کیروٹینائیڈ مادہ بھی زیادہ پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے جلد تروتازہ اور چمکتی محسوس ہوتی ہے۔ یہ چمک صنف مخالف کو متاثر کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔تو اب کس بات کا انتظار؟ ابھی اٹھئے اور ہری بھری تازہ سبزیاں لے آئیے، کہ زندگی میں نئی بہار لانے کا اس سے سستا نسخہ کیا ہو گا۔