بازار میں شاپنگ کرتی خاتون نے اچانک بچے کو جنم دے دیا، اور پھر اس کے بعد کیا کام کیا؟ دیکھ کر پورے بازار کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں کیونکہ۔۔۔


ول تو یہی کچھ کم عجوبہ نہیں کہ شاپنگ کے لئے جانے والی خاتون بچے کو جنم دے ڈالے، لیکن اس کے بعد خود ہی نومولود بچے کو اٹھا کر گھر کی جانب بھی چل دے، یہ تو واقعی عقل کو ماﺅف کر دینے والا معاملہ ہے۔ خیر، آپ اسے جو بھی کہیں، لیکن چین میں ایک خاتون نے واقعی ایسا کر دکھایا ہے۔

بھارت میں بدبخت بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا لیکن پھر اس کا دل نکالا اور اس کیساتھ ایسا کام کیا کہ انسانیت ہی کانپ اٹھی، بدبخت نے دل کیساتھ کیا کیا؟ جان کر
آپ کا دل خون کے آنسو روئے گا

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس خاتون کا تعلق چین کے صوبے گوانگ ڈانگ کے شہر یونفو ن سے ہے اور وہ 2 ستمبر کے روز شاپنگ کیلئے گئی تھی۔ شاپنگ کے دوران اچانک اسے درد زہ شروع ہو گیا اور جب وہ پیدل گھر کی جانب جا رہی تھی تو سڑک کنارے ہی بچے کا جنم ہو گیا۔ اس واقعے کی سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سڑک کنارے بچے کو جنم دے رہی ہے اور چند لمحے بعد نومولود کو سڑک پر پڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی دوران آس پاس موجود کچھ خواتین اس کی مدد کو بڑھتی ہیں۔ پھر یہ حیرتناک منظر بھی دکھائی دیتا ہے کہ خاتون اپنے نومولود بچے کو ایک ہاتھ میں اور شاپنگ بیگ کو دوسرے ہاتھ میں اٹھائے ہوئے وہاں سے چل دیتی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق وہ اسی حالت میں چلتی ہوئی اپنے گھر کی جانب روانہ ہو گئی، اگرچہ اس دوران ایک ایمبولینس بھی اس کی مدد کو آن پہنچی تھی۔
دنیا بھر میں انٹرنیٹ صارفین یہ ویڈیو دیکھ کر حیرت میں مبتلاءہیں۔ ویڈیو پر تبصرہ کرنے والے اکثر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایسا واقعہ دیکھنا تو درکنار، ا س کا تصورکرنا بھی محال نظر آتا ہے۔