ردانہ قوت بڑھانے کے لیے ”ویاگرا“ نامی ایک دوا مارکیٹ میں دستیاب تو ہے، لیکن اس دوا کے فائدے سے زیادہ نقصانات سامنے آ چکے ہیں۔ اب اٹلی کے سائنسدانوں نے گھر میں ایک ایسی دوا بنانے کا طریقہ بتا دیا ہے جو ویاگرا کا نعم البدل ہے اور سستی ہونے کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے بھی محفوظ ہے، کیونکہ یہ پھلوں اور قدرتی
اشیاءسے بنتی ہے ۔ سائنسدانوں کی بتائی گئی دوا بنانے کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل اشیاءکی ضرورت ہو گی: تربوز، انار، لیموں کا رس، پانی، بلینڈر، گلاس اور چھلنی۔ بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ تربوز کا ایک چوتھائی حصہ، ایک لیموں کا رس اور ایک انارکے دانے لیں۔ انہیں بلینڈر میں ڈال کر یکجان کرلیں۔ بعض لوگ چھانے بغیر جوس نہیں پی سکتے لہٰذا وہ چھلنی سے اسے چھان کر استعمال کریں، لیکن جو لوگ بغیر چھانے جوس پی سکتے ہیں وہ اسے بغیر چھانے ہی استعمال کریں اس سے اس کی افادیت اور اثر میں اضافہ ہو جائے گا۔ویب سائٹ ہیلتھی ریسیپیز ہوم(healthy Recipes home)کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس جوس سے مردوں کے جسم میں خون کی گردش بہتر ہو جائے گی، بالخصوص جسم کے مخصوص حصے میں خون کی گردش بہت تیز ہو جائے گی جس سے قوت میں معمول سے 60فیصد زیادہ اضافہ ہو جائے گا۔ مردوں کو یہ گھرمیں بنائی گئی دوا اپنی جسمامت کے حساب سے 2چمچ سے ایک تہائی کپ تک استعمال کرنی چاہیے۔ اسے دن میں کسی بھی وقت استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن اگر اسے نہار منہ استعمال کیا جائے تو زیادہ فائدہ مند ثابت ہو گی ۔یہ دوا ہر عمر کے مردوں کے لئے یکساں مفید ہے لیکن اس سے آپ کو ایک پریشانی ہو گی کہ اسے استعمال کرنے کے بعد آپ کو پیشاب کی حاجت معمول سے زیادہ ہو گی۔ دوسرا اور مزید آسان طریقہ یہ ہے کہ قدرت نے تربوز میں سٹرولائن نامی امینوایسڈ کا خزانہ چھپارکھا ہے، جو رگوں کو پھیلانے اور دوران خون بڑھانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ اس طاقتور مرکب کو لیموں کے رس کے ساتھ ملا کر آپ وہ جوس تیار کرسکتے ہیں کہ جس سے بہتر اور طاقتور شے آپ کو کہیں اور دستیاب نہیں ہوسکتی۔یہ لذیذ اور طاقتورجوس تیار کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے۔ سب سے پہلے تربوز کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرکے بلینڈر میں ڈالیے۔ یہ مت بھولیے کے تربوز کے چھلکے میں سٹرولائن کی مقدار گودے کی نسبت 60 فیصد زیادہ ہوتی ہے لہٰذا جوس بنانے کے لئے اسے بھی استعمال کر لیں تو بہت ہی بہتر ہے۔ تقریباً ایک لٹر جوس حاصل کیجئے اور اسے چولہے پر رکھ دیجئے۔ جب یہ ابلنا شروع ہوجائے تو اس میں ایک لیموں کا رس نچوڑ دیجئے۔ ابلتے جوس کی مقدار تقریباً نصف رہ جائے تو اسے چولہے سے اتار لیجئے اور ٹھنڈا کرکے کسی صاف بوتل میں ڈال کر فریج میں محفوظ کرلیں۔ بس یہی وہ جادوئی مشروب ہے کہ جو آپ کی زندگی بدل دینے کی صلاحیت رکھتا ہے،ا ور مزے کی بات یہ ہے کہ یہ مہنگی اور مضر صحت ادویات کے برعکس انتہائی سستا اور سو فیصد قدرتی ہے۔ جبکہ مفادپرست عناصر کیسے کیسے بہروپ بنا کر عوام کو لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اب ایک کمپنی شہد سے مردانہ کمزوری کا علاج کرنے کا ڈھونگ رچا کر لوگوں کو لوٹ رہی ہے۔ کمپنی نے بظاہر شہد سے ”سپر ہارڈ پاور “ نامی گولیاں بنائی ہیںجو مردانہ کمزوری کو دور کرتی ہیں لیکن دراصل اس میں ویاگرا و دیگر قوت افزا ادویات کے اجزاءپائے جاتے ہیں۔ دبئی کی وزارت صحت نے شہریوں کو تنبیہہ کی ہے کہ اس دوا کا استعمال موت کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ وزارت صحت کے اسسٹنٹ انڈرسیکرٹری امین حسین الحمیری کا کہنا ہے کہ ہم نے اس دوا کے ٹیسٹ کیے ہیں جن میں ثابت ہوا ہے کہ اس میں ممنوعہ اجزاءپائے جاتے ہیں جودوران خون میں اچانک کمی لا سکتے ہیں اور اس سے انسان کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔خاص طور پر دل کے مریضوں کے لیے تو یہ دوا موت کا پیغام ہے۔ امین الحمیری نے کہا کہ اس دوا کو خالص جڑی بوٹیوں سے بننے والی دوا کہہ کر فروخت کیا جارہا ہے کیونکہ لوگ جڑی بوٹیوں سے بننے والی دواؤں کو ہاتھوں ہاتھ لیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ صحت کے لیے محفوظ ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیوں سے بننے والی دوائیں یقینا صحت کے لیے محفوظ ہوتی ہیں لیکن اس دوا میں انتہائی خطرناک کیمیکل استعمال کیے جا رہے ہیں جن سے شہریوں کو بچنا چاہیے۔