’جو خواتین اس عمر میں پہلی مرتبہ ماں بنتی ہیں ان کا 90 سال سے زائد عمر پانے کا امکان بے حد زیادہ ہوتا ہے‘ سائنسدانوں نے ایسا انکشاف کردیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا


ہمیشہ ہی سے ڈاکٹرز یہ کہتے آئے ہیں کہ عورتوں کو 30اور 40کے بعد ماں بننے سے گریز کرناچاہیے کہ اس عمر میں زچہ و بچہ دونوں کو خطرات لاحق ہوتے ہیں لیکن اب ایک تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جولڑکیاں 25سال کے بعد ماں بنتی ہیں وہ 90سال سے زائد زندہ رہتی ہیں۔کیلی فورنیا سین ڈی آگو سکول آف میڈیسن میں کی گئی تحقیق

میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جن ماﺅں کے دو سے چار بچے (حمل)ہوتے ہیں وہ ان سے زیادہ لمبی عمر پاتی ہیں جن کاایک بچہ ہوتاہے۔تحقیق میں 20ہزار ایسی خواتین شرکاءسے بات کی گئی جن کی زندگی میں دو سے چار تک حمل رہے تھے۔ اگر چاہتے ہیں کہ بچے ذہین پیداہوں تو شادی کرتے وقت اس ایک بات کا بے حد خیال رکھیں، سائنسدانوں نے سب سے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا، جدیدتحقیق میں سب سے مشکل سوال کاجواب دیدیا تحقیق کارڈاکٹر علادین شاداب کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ بڑی عمر میں خواتین معاشی اور معاشرتی طور پر مستحکم ہوتی ہیں اور اس عمر میں حاملہ ہونے پر ان کی عمر بڑھ سکتی ہے۔تحقیق میں یہ بات بھی پتا چلی کہ 90سال کی عمر تک زندہ رہنے والی خواتین کالج گریجویٹ،مالی طور پر مستحکم،کم موٹی اور موذی بیماریوں سے محفوظ تھیں۔اس کا کہناہے کہ تحقیق میں یہ بات سامنے توآئی ہے کہ دیر سے ماں بننا فائدہ مند ہے لیکن وہ پھر بھی خواتین کو کہیں گے کہ حاملہ ہونے میں بہت زیادہ دیر نہ کریں۔اس کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق خواتین کی لمبی عمر کے حوالے سے ایک ابتداءہے اور ابھی اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔