سب لوگ مردہ بچے کو دفنانے قبرستان پہنچے ۔۔۔ مگر جیسے ہی قبرستان میں داخل ہو ئے اس بچے کے جسم میں جان آگئی اور پھر ۔۔۔! خوفناک انکشافات


بھارت میں ڈاکٹروں نے ایک نومولود کو مردہ قرار دے دیا اور جب والدین اسے دفن کرنے لگے تو ایسا کام ہو گیا کہ ہر ایک کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کے مہاتما گاندھی میموریل ہسپتال میں سواپنا نامی خاتون کے ہاں قبل از وقت بچے کی پیدائش ہوئی۔ ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے کر والدین کے حوالے کر دیا۔ والدین جب اسے دفنانے لگے تو اچانک بچے کے جسم نے حرکت شروع کر دی جس پر وہ اسے لے کر واپس ہسپتال کی طرف دوڑ پڑے۔ رپورٹ کے مطابق بچے کا جسم معمولی حرکت کے بعد پھر ساکت ہو گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے دوبارہ معائنے کے بعد ایک بار پھر اسے مردہ قرار دے دیا جس پر والدین نے احتجاج اور توڑ پھوڑ شروع کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار بچہ زندہ تھا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ تاہم ڈاکٹروں کا موقف تھا کہ ”بچہ مردہ ہی تھا۔ بسااوقات موت کے بعد مسلز حرکت کرتے ہیں، جس سے لگتا ہے کہ متوفی زندہ ہے۔ ان والدین کو بھی یہی غلط فہمی ہوئی۔“ تاہم والدین ڈاکٹروں کے اس موقف پر مطمئن نہ ہوئے اور احتجاج جاری رکھا جس پر پولیس ہسپتال پہنچ گئی اور صورتحال کو سنبھالا۔ رپورٹ کے مطابق بچے کو بعدازاں دفن کر دیا گیا۔