برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے میانمار کے مقبول ٹی وی چینل سے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی رپورٹس کو سنسر کرنے پر اپنا معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔دونوں اداروں کے درمیان مشترکہ نشریات کا معاہدہ2014 سے قائم تھا۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق بی بی سی نے اپنی برمی زبان کی نشریات کے حوالے سے مشہور ٹی وی چینل ”ایم این ٹی وی“ کے ساتھ اپنا معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔ بی بی سی کے ساتھ یہ متعصبانہ رویہ آزادی اظہار رائے کے لئے خطرناک ہے کیوں کہ ادارے نے آنگ سان سو چی کو ان کی نظر بندی کے دوران مکمل حالات سے باخبر رکھا تھا۔ بی بی سی2014ءسے ایم این ٹی وی کے ذریعے اپنی نشریات جاری رکھے ہوئے جبکہ اس 3.7ملین ناظرین برما میں موجود ہیں۔ بی بی سی برما کی رپورٹ کے مطابق وہ برمی حکومت کی جانب سے غیر جانبداری پر مبنی رپورٹس کو سنسر کرنے کے عمل کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کر سکتے۔جبکہ ایم این ٹی وی کے مطابق انہوں نے برمی حکومت کی جانب سے ممنوع الفاظ کو سنسر کیا تھا۔