خاتون نے اپنے شوہر کو مردانگی سے محروم کردیا، وجہ بے وفائی نہ تھی بلکہ۔۔۔ ایسی وجہ کہ جان کر ہر مرد خوف میں ڈوب جائے


)گالف کھیلنا بظاہر تو کوئی ایسا بڑا جرم نہیں کہ جس کی پاداش میں انسان کو مردانگی سے ہی ہاتھ دھونا پڑ جائیں، مگر افسوس کہ ایک بھارتی شخص کے ساتھ یہ المناک واقعہ پیش آ گیا ہے۔
ویب سائٹ ’ورلڈ وائڈ ویئرڈ نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق کیرالہ سے تعلق رکھنے والے اس بدقسمت شخص کو اس کی اپنی ہی بیوی نے جسم کے نازک حصے سے محروم کر ڈالا، کیونکہ بیچارہ بیوی سے زیادہ گالف کو وقت دے رہا تھا۔ یہ ظلم کرنے والی بے رحم خاتون کا کہنا ہے کہ اس کا خاوند سارا سارا دن اپنے دوستوں کے ساتھ گالف کھیلتا رہتا تھا جس پر طیش میں آکر اس کے جسم کا نازک حصہ کاٹ ڈالا۔
رونگٹے کھڑے کر دینے والے جرم کا نشانہ بننے والے بدنصیب شخص کی عمر 50 سال بتائی گئی ہے۔ اس کے ہمسائے نے بتایا کہ ”رات کے وقت مجھے چیخوں کی آواز سنائی دی تو میں بھاگ کر اپنے ہمسائے گھر کی جانب گیا۔ جب چیخوں کی آواز بھیانک سے بھیانک تر ہوتی چلی گئی تو میں دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہونے پر مجبور ہو گیا، لیکن وہاں ایک ایسا بھیانک منظر میرا منتظر تھا کہ جسے دیکھ کر میں واقعی کانپ اٹھا۔ میرا ہمسایہ بیڈروم میں خون میں لت پت پڑا تھا۔ اس کے جسم کا نازک حصہ کٹا ہوا تھا۔“

’کبھی بھی گھر پر یہ حرکت نہ کریں کیونکہ۔۔۔‘ فحش فلموں کی اداکارہ نے سب سے بڑا راز بتادیا، جان کر نوجوانوں کی پریشانی کی کوئی حد نہ رہے گی
مدد کے لئے پہنچنے والے شخص کی چیخ و پکار پر اور لوگ بھی اکٹھے ہوگئے اور زخمی کو فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیا۔ ہسپتال میں اس کا علاج تو شروع ہو گیا لیکن اس کے جسم کے کٹے ہوئے حصے کا کوئی اتا پتہ نہ تھا۔ بعد میں اس کی اہلیہ نے تفتیش کے دوران پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنے شوہر کا نازک حصہ کاٹنے کے بعد ٹوائلٹ میں بہادیا تھا، یعنی بیچارے کی مردانگی کا قصہ ہی ختم کر ڈالا، ہمیشہ ہمیشہ کے لئے۔ ظالم بیوی اب پولیس کی حراست میں ہے اور اس کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔