ہر لڑکی کا خواب ہوتاہے کہ اس کا شوہر اسے ہر مصیبت سے بچا کر ایک محافظ کی طرح اس کی حفاظت کرے اور سب سے زیادہ محبت اور عزت دے تاہم زندگی میں کئی ایسے موڑ بھی آتے ہیں جب لڑائیاں اور جھگڑے شروع ہو جاتے ہیں اور انسان شادی کے نام سے ہی گھبرانے لگ جاتاہے ،یہ وہ رشتہ ہے جس کی بنیاد اعتماد ہے ۔
نجی اخبار ایکسپریس ٹریبون کو دبئی سے ایک خاتون اپنا مسئلہ پیش کرتے ہوئے ان سے حل طلب کیا ،خاتون کا کہناتھا کہ میں 25سالہ پاکستانی خاتون ہوں اور اس وقت دبئی میں اپنے شوہر کے ساتھ رہائش پذیر ہوں ،ہماری شادی ایک سال قبل ہوئی تھی ،میں نے ایم بی اے کیا ہے لیکن میری شادی شدہ زندگی میں بہت سارے مسائل ہیں ۔
خاتون کا کہناتھا کہ میں ماں بننے والی ہوں لیکن میرا شوہر مجھ ذرا بھی دلچسپی نہیں لیتا ،اکثر اوقات وہ اپنی شام دوستوں کے ساتھ ہی گزارتا ہے ،مجھے شادی کے بعد معلوم ہوا ہے کہ میرے شوہر نے شاد ی سے پہلے بہت رنگین زندگی گزاری ہے اور اس کے ماضی میں کئی خواتین کے ساتھ تعلقات بھی رہے ہیں ۔میرے شوہر کے رویے کے باعث ہم میں بہت سی لڑائیاں ہوئی ہیں اور وہ مجھ پر الزام عائد کرتاہے کہ میں اس کی جاسوسی کرتی ہوں ،ہر بار پاکستان سے ہمارے گھر والوں کو ہمارے درمیان صلح کروانی پڑتی ہے ،ہمارے گھر والے کہتے ہیں کہ میاں بیوی میں ایسے چھوٹے موٹے جھگڑے چلتے رہتے ہیں اور یہ زندگی کا حصہ ہوتے ہیں ۔میں کچھ عرصہ قبل گھر والوں سے ملاقات کیلئے پاکستان گئی تھی اور جب میں کچھ عرصہ بعد واپس آئی تو مجھے معلوم ہوا کہ میرے نا ہونے کی وجہ سے میرا شوہر گھر پر خواتین کو بلاتا تھا ۔خاتون کا کہناتھا کہ میرا صبر جواب دے گیا کیونکہ میں حاملہ تھی اور یہ ہمارا پہلا بچہ تھا اور میرا شوہر مجھے دھوکہ دے رہا تھا ۔میرے شوہر نے مجھ سے معافی مانگی اور مجھے یقین دلایا کہ وہ اب مستقبل میں ایسا دوبارہ نہیں کرے گا لیکن میں ماضی میں اس پر بھروسہ کر کے اسے کئی موقعے دے چکی ہوں لیکن اب مجھے سمجھ نہیں آر ہی کہ میں کیا کروں؟۔