’میں تمہارا ریپ کردوں گا‘ معروف اداکارہ کو سوشل میڈیا پر شہری کا پیغام


حقیقی زندگی کے برعکس انٹرنیٹ پر لوگوں کو ہراساں کرنے والے شیطان صفت مجرموں کا سراغ لگانا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ وہ اپنی اصل شناخت کو چھپاتے ہوئے دوسروں کی زندگی اجیرن بنا دیتے ہیں۔مشہور ٹی وی پروگرام ’سلیبرٹی بگ برادر‘ سے شہرت پانے والی ماڈل اور اداکارہ کول جاسمین کو بھی ایک عرصے
تک انٹرنیٹ پر ہراساں کرنے والے ایک شخص کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔لی میکڈونلڈ نامی اس شخص نے بدمعاشی کی حد کرتے ہوئے ایک دفعہ انہیں انتہائی بیہودہ پیغام بھیج دیا جس میں لکھا تھا ”میں تمہاری عصمت دری کر ڈالوں گا۔“نئے ٹی وی پروگرام ”سلیب ٹرالز: وی آر کمنگ ٹو گیٹ یو“ کی مدد سے کول جاسمین بالآخر اس آدمی کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوگئیں۔وہ توقع کر رہی تھیں کہ جب اس کا سامنا کریں گی تو یقینا اسے اپنے الفاظ پر شرمندگی ہو گی لیکن جو ہوا وہ ان کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔ جب ٹی وی پروگرام کی ٹیم اس شخص کے گھر پہنچی تو وہ معاملے کی حقیقت جانتے ہی ان پر برس پڑا۔ اس نے انہیں خوب گالیاں دیں اور دھمکی دیتے ہوئے کہنے لگا ”یہاں سے دفعہ ہو جاؤ، میں تمہیں دیکھ لوں گا۔“کول جاسمین کا کہنا ہے کہ ”مجھے ایسی توقع ہرگز نہیں تھی۔ اگر آپ کسی کو تنگ کرتے ہیں اور برا بھلا کہتے ہیں تو کم از کم آپ کو کچھ شرمندگی تو ہونی چاہئیے۔ یہاں تو کوئی کسی کو پوچھنے والا ہی نہیں۔“ان کا مزید کہنا تھاکہ اس واقعے کے بعد وہ اس نتیجے پر ضرور پہنچی ہیں کہ انٹرنیٹ پر ہراساں کرنے والوں سے دور رہنا ہی بہتر ہے کیونکہ حقیقی زندگی میں بھی وہ آپ کے ساتھ بدمعاشی کر سکتے ہیں۔