پاکستان کی جدید اسلحہ سازی کی ایک دنیا معترف ہوچکی ہے


پاکستان کی جدید اسلحہ سازی کی ایک دنیا معترف ہوچکی ہے.اس وقت چالیس ممالک پاکستان کے جنگی ہتھیاروں کے خریدارہیں جبکہ ان دنوں روس سمیت کئی وسطی ایشیائی ممالک بھی پاکستان کے خودساختہ ہتھیاروں میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں.

اسکااندازہ ان دنوں ماسکو میں جاری انٹرنیشل ڈیفنس ایگزیبیش میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری کی جانب سے لگائے گئے روس میں اپنے پہلے سٹال پر غیر معمولی رش دیکھ کر لگایا جاسکتا ہے.

ذرائع کے مطابق روس نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے اسلحہ کو بے حد پسند کرتے ہوئے پاکستان آرڈیننس فیکٹری کو روسی فوج کی جانب سے منعقدہ جدید اسلحہ کی نمائش میں خاص طور پر مدعو کیا تھا جس کے بعد پاکستان آرڈیننس فیکٹری نے بائیس سے ستائیس اگست تک منعقد ہونے والی اس نمائش میں پہلی باراپنے ہتھیاروں کی نمائش کی ہے. اس موقع پر روس کی میسرز کلاشنکوف نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے ساتھ باہمی تعاون کا ایم او یو بھی سائن کیا ہے .دعافی ماہرین کے مطابق روس اور پاکستان کے درمیان دفاعی ٹیکنالوجی کے معاہدوں میں حالیہ پیش رفت سنگ میل ثابت ہوگی.