میری ساس گھر کے باہر کھڑی تھیں کہ 2 لڑکے موٹر سائیکل پر آئے اور ۔۔۔


 

پاکستان میں سٹریٹ کرائم کی شرح بہت زیادہ ہے اور اکثر واقعات میں لوگ دن دیہاڑے بیچ چوراہے پر بھی لٹ جاتے ہیں. ایسا ہی واقعہ ایک خاتون کے ساتھ پیش آیا، جس نے اس کی باہر سے پاکستان رہنے کے لیے آئی بہو کو اس قدر مایوس کر دیا کہ وہ واپس بیرون ملک جانے پر غور کرنے لگی ہے.

اس بہو کا نام ثانیہ منہاس ہے. اس نے اپنی ساس کے ساتھ پیش آنے والے اس واقعے کی تفصیل اپنے فیس بک پیج پر بیان کی ہے.ثانیہ نے لکھا ہے کہ ”چار روز قبل میری ساس گیراج صاف کروا رہی تھیں اور خود باہر گلی میں گاڑی کے پاس کھڑی تھی. اسی دوران دو موٹرسائیکل سوار آئے اور انہوں نے ان پر پستول تان لیا اور گاڑی کی چابیاں دینے کو کہا. میری ساس نے انہیں چابیاں دے دی اور وہ دن دیہاڑے اطمینان کے ساتھ گاڑی لے کر چلے گئے.یہ واقعہ واپڈا ٹاؤن میں صبح 8بجے پیش آیا ہے.“ثانیہ منہاس نے اپنی فیس بک پوسٹ میں ان دونوں ڈاکوؤں کی تصاویر بھی بھی شیئر کی ہیں اور لوگوں سے انہیں پکڑنے میں مدد کی درخواست کی ہے. اس نے لکھا ہے کہ” اس واقعے نے مجھے ہلا کر رکھ دیا ہے. میں کچھ عرصہ قبل ہی بیرون ملک سے آئی ہوں. میری خواہش تھی کہ اب میں یہیں پاکستان میں ہی رہوں گی لیکن اس واقعے نے مجھے اپنے فیصلے پر ازسرنوغور کرنے پر مجبور کر دیا ہے…