امریکی فوج نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے تین کم درجے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے ہیں.ادھرجنوبی کوریا کے حکام نے کہاہے کہ انھیں شمالی کوریا کے صوبے گانگون سے داغا گیا اور وہ تقریباً 250 کلو میٹر تک اڑے.
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گذشتہ ماہ ایک بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کرنے کے بعد شمالی کوریا نے دھمکی دی تھی کہ وہ بحرالکاہل میں امریکی علاقے گوام پر میزائل حملہ کرے گا.تاہم امریکی حکومت کا کہنا تھا کہ حالیہ داغے جانے والے میزائل گوام یا امریکہ کے لیے خطرہ نہیں ہے. شمالی کوریا اکثر اس وقت میزائل داغتا ہے جب جنوبی کوریا اور امریکہ مل کر فوجی مشقیں کرتے ہیں.ہزاروں امریکی اور جنوبی کوریائی فوجی مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں جن کا بڑا حصہ کمپیوٹر سمولیٹند مشقوں پر مشتمل ہے.امریکی فوج کے کمانڈر ڈیو بینہیم نے کہاکہ پہلا اور تیسرا میزائل پرواز کے دوران ناکارہ ہو گیا جبکہ دوسرا میزائل بظاہر اڑتے ہی پھٹ گیا.انھوں نے کہا کہ یہ میزائل 30 منٹ کے اندر اندر داغے گئے.ادھرجنوبی کوریا کی وزارتِ دفاع نے کہاکہ فوج شمال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے تاکہ مزید اشتعال انگیزی سے نمٹا جا سکے.واضح رہے کہ امریکہ کا اس وقت پاکستان کے ساتھ بھی سخت تنازعہ چل رہا ہے جس کے باعث سخت کشیدگی کی فضا ہے ْ
..