
سری نگر کے علاقہ پلواما میں پولیس لائنز پر حملہ کیا گیا ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حملے میں بھارتی فوج کے دو افسران اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔ حملے میں سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔ کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔