امتحانی سنٹرمیں لڑکیوں کی چیکنگ کی شرمناک ویڈیوسامنے آگئی


ملک میں جہاں ایک طرف بیٹیوں کوپڑھانے اورزندگی میں آگے بڑھانے کے لیے حکومت کی جانب سے مختلف قسم کی سکیمیں متعارف کرائی جارہی ہیں تووہیں بھارتی ریاست بہارمیں امتحانات کے دوران لڑکیوں کی چیکنگ کی ایک ایسی ویڈیوسامنے آئی ہے جسے دیکھ کرانسانیت بھی شرماجائے .کمرہ امتحان میں ایک ممتحن عورت لڑکیوں کی چیکنگ کررہی ہے وہ اوپرسے نیچے تک ہرچیز چیک کرتی ہے یہاں تک کہ لڑکیوں کی چھاتیوں پربھی ہاتھ مارتی ہے .

 

اوراندرہاتھ ڈال کرچیک کرتی ہے کہ کہیں لڑکیوں نے کپڑوں کے اندرتوکچھ چھپایاہوانہیں ہے.یہ ویڈیوبہارکے علاقے حاجی پورمیں واقع ایک تعلیمی ادارے کی ہیں جس میں کیمرے کے سامنے لڑکیوں کے کپڑے ہٹاہٹا چیکنگ کی جارہی ہے.تلاشی لینے والی بھی خواتین ہی تھیں جویہ بھول گئیں کہ وہ کیمرےکے سامنے لڑکیوں کی عزت نیلام کررہی ہیں.حیرانی کی بات تویہ ہے کہ یہاں کی ٹی ایم بھی ایک عورت ہی ہیں .اوراس معاملے پرکس طرح پردہ ڈال رہی ہیں .انہوں نے کہاہمارے ضلع میں منعقدہونے والے دونوں امتحانوں میں ہم کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتیں گے .امتحانات کے دوران لڑکیوں کی تلاشی لی جائے گی کیونکہ کچھ لڑکیاں مختلف طریقوں سے پرچیاں اوردیگرنقول لے کرامتحانی سنٹرتک پہنچ ہی جاتی ہیں .ملک کی بیٹیوںکے مستقبل کولے کربہارحکومت کتنی سخت ہے اس بات کااندازہ لڑکیوں کی چیکنگ سے لگایاجاسکتاہے .انہوں نے کہاہمارے ضلع میں منعقدہونے والے دونوں امتحانوں میں ہم کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتیں گے .امتحانات کے دوران لڑکیوں کی تلاشی لی جائے گی کیونکہ کچھ لڑکیاں مختلف طریقوں سے پرچیاں اوردیگرنقول لے کرامتحانی سنٹرتک پہنچ ہی جاتی ہیں .ملک کی بیٹیوںکے مستقبل کولے کربہارحکومت کتنی سخت ہے اس بات کااندازہ لڑکیوں کی چیکنگ سے لگایاجاسکتاہے .