چین میں ایک شخص کے کان میں درد ہوا تو وہ ڈاکٹر کے پاس گیا لیکن اس کے کان سے ایک ایسی چیز نکال لی گئی کہ دیکھ کر ڈاکٹر بھی خوفزدہ ہو گئے. میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق چین کے شہر گوانگ ژو کا یہ آدمی جب صبح اٹھا تو اس کے کان میں شدید درد تھا جس پر وہ ہسپتال چلا گیا.
جب ڈاکٹروں نے اس کے کان کا معائنہ کیا تو یہ دیکھ کر دنگ رہ گئے کہ اس کے کان میں چھوٹے سائز کی ایک چھپکلی موجود تھی
جو سر کے اندر تک گھسی ہوئی تھی. ڈاکٹر چمٹی سے چھپکلی باہر نکالنے میں کامیاب ہو گئے لیکن جب چھپکلی باہر نکالی گئی تو ایک اور خوفناک انکشاف سامنے آ گیا جس نے اس آدمی کو وحشت زدہ کر دیا. ڈاکٹروں نے جب چھپکلی باہر نکالی تو دیکھا کہ اس کی دم غائب تھی. انہوں نے آدمی کو بتایا کہ ”ہم نہیں جانتے کہ اس کی دم کہاں ہے، آیا وہ سر کے اندر ہے یا پہلے سے نہیں تھی.
“ اس شخص کا علاج کرنے والے ڈاکٹر توبو کا کہنا تھا کہ ”چھپکلی کا سر مریض کے دماغ کی طرف تھا اور جب میں نے اسے اوزار سے چھونے کی کوشش کی تو وہ مزید آگے جانے کی کوشش کرنے لگی. پھر ہم نے اسے نشہ آور دوا کے ذریعے پہلے بے ہوش کیا اور پھر باہر نکالا. تاہم ہم یہ پتا نہیں چلا سکے کہ اس کی دم کہاں گئی.“