ائیرپورٹ پر برقعہ پوش خاتون لیکن سکیورٹی اہلکار نے بورڈنگ پاس پر نام دیکھا تو وہ غیر مسلم، تھانے پہنچادیا گیا، لیکن دراصل یہ لڑکی کون تھی؟ حقیقت سامنے آئی تو تمام پولیس والے بھی دنگ رہ گئے کیونکہ۔۔۔


بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک برقعہ پوش خاتون گھس آئی، جس پر سکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں. جب اسے گرفتار کرکے تحقیقات کی گئیں تو ایسا انکشاف ہوا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا.

انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے جسے دہشت گردی کے حوالے سے مشکوک سمجھ کر گرفتار کیا تھا وہ درحقیقت اپنے آشنا کے ساتھ فرار ہونے کے لیے ایئرپورٹ آئی تھی اور پکڑے جانے کے خوف سے اس نے برقعہ پہن رکھا تھا.

 

پولیس کے مطابق خاتون کو مشکوک جان کر سکیورٹی حرکت میں آئی اور ایئرپورٹ پر خطرے کے الارم بج اٹھے. اسے حراست میں لے کر جب قریبی تھانے لیجایا گیا اور اس کا بورڈنگ کارڈ دیکھا گیا تو اس پر غیرمسلم نام درج تھا، حالانکہ پولیس اسے مسلمان سمجھ رہی تھی. لڑکی نے بتایا کہ اس کا بوائے فرینڈ بنکاک میں مقیم ہے اور وہ فرار ہو کر اس کے پاس جا رہی تھی. جب وہ گھر سے نکلی تو اس کی ماں نے اس کا پیچھا کرنا شروع کر دیا تھا چنانچہ اس نے ماں کی نظروں سے بچنے کے لیے راستے میں برقعہ حاصل کیا اور پہن لیا. رپورٹ کے مطابق لڑکی کی ماں اس کا پیچھا کرتے ہوئے ایئرپورٹ تک آئی. اس سے قبل وہ پولیس کو کال بھی کر چکی تھی کہ ایک لڑکے نے اس کی کم عمر لڑکی کو ورغلا کر گھر سے بھاگنے پر مجبور کر دیا ہے.