سعودی عرب میں 7سالہ پاکستانی بچی انسانی درندگی کا شکار بن گئی. تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر طائف میں 16 اگست کو ایک پاکستانی خاندان کی 7سالہ بچی لاپتہ ہوگئی تھی جو ایک گھنٹے بعد گھر کے پاس سے نیم بہوشی کی حالت میں ملی تھی.
بچی کو جب طبی امداد کے لیے ہسپتال لایا گیا تو وہاں اس بات کا انکشاف ہوا کہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایاگیا تھا تاہم ہوش میں آنے کے بعد بچی کی حالت ایسی تھی کہ اس سے پولیس بیان ریکارڈ نہ کرواسکی لیکن پولیس نے فوری تفتیش کرتے ہوئے ایک افریقی شہری کو شعبہ میں گرفتار کیا اور اس سے تحقیقات کی تو پتا چلہ کہ افریقی شہری 7سالہ پاکستانی بچی سے زیادتی میں ملوث ہے. بعدازاں پولیس نے افریقی شہری کو حراست میں لےلیا اورعرب میڈیا کے مطابق بچی کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا جبکہ اسپپتال انتظامیہ کو یہ تنبیہ بھی کی کہ اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد بچی کو ذہنی دباؤ سے نجات دلانے کے لیے بہترین نفسیاتی مرکز میں داخل کروایا جائے تاکہ اسکا ڈر اور خود دونوں ختم کیے جاسکیں.