بچوں پر نظر رکھنے کیلئے آدمی نے اپنے بچوں کے کمرے میں خفیہ کیمرہ لگادیا لیکن پھر

Image result for gagan king and arjit died

آج کل کے والدین بچوں پر نظر رکھنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لینے لگے ہیں لیکن بچے بھی تو شیطانی میں اپنا ثانی نہیں رکھتے، انہیں خوب اچھی طرح پتا ہے کہ والدین کیا حربے استعمال کر رہے ہیں اور ان کا کیا توڑ کرناہے۔ کچھ ایسا ہی دلچسپ منظر جرمی گیبریش نامی شخص کی جانب سے ویب سائٹ یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔

جرمی اس حیران کن ویڈیو کے بارے میں بتاتے ہیں کہ ”میرے بچے اوپر والی منزل پر واقع اپنے کمرے سے چپ چاپ فرار ہوکر نیچے والی منزل میں آتے ہیں اور وہاں خوب دھماچوکڑی مچاتے ہیں۔ میرے بار بار منع کرنے کے باوجود انہوں نے یہ سلسلہ جاری رکھا تو میں نے ان پر نظر رکھنے کے لئے خفیہ کیمر ہ لگا دیا تا کہ وہ اپنے کمرے سے نکلیں تو مجھے نظر آ جائیں۔جب میں نے ان کی کاروائی دیکھنے کے لئے کیمرہ آن کیا تو مجھے وہ منظر نظر آیا جسے دیکھ کر میں واقعی حیران رہ گیا۔ وہ کیمرے سے آگاہ ہو چکے تھے اور یہی وجہ تھی کہ وہ فرش پر لیٹ کر رینگتے ہوئے باہر کی جانب فرار ہو رہے تھے تا کہ کیمرے کی آنکھ سے محفوط رہ سکیں۔ شاید انہیں کیمرے کے اینگل کا صحیح اندازہ نہیں ہو سکا، یہی وجہ ہے کہ وہ فرش پر رینگتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔ یہ دیکھ کر مجھے واقعی حیرت ہوئی ہے۔یہ بچے اپنی شیطانی حرکات کے لئے ہر چیز کا توڑ نکال لیتے ہیں۔“