آسمان پر اچانک ایسا منظر کہ ہر کوئی خوف میں ڈوب گی


چین کے شہر جینان میں رات کو آسمان پر ایسی انہونی چیز نمودار ہو گئی کہ جس نے بھی دیکھا وہ خوف میں مبتلا ہو گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جینان شہر میں چینی شہریوں نے رات کے وقت آسمان میں چوکور شکل کی ایک عجیب و غریب چیز دیکھی جسے بعض لوگوں نے دوسری کائنات میں داخل ہونے کا دروازہ قرار دیا اور بعض نے اسے خلائی مخلوق کی اڑن طشتری کہا۔رپورٹ کےمطابق جینان کے متعدد شہریوں نے اس پراسرار چیز کی ویڈیوز اور تصاویر بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کیں

جنہوں نے ایک دنیا کوورطہ حیرت میں ڈال رکھا ہے۔ ایک ویڈیو میں اس مستطیل شکل کی چیز کو آسمان میں لہراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر زیر گردش ان تصاویر بارے سوشل میڈیا صارفین بھی اپنی اپنی رائے دیتے نظر آتے ہیں کوئی تو اسے جنت کا دروازہ قرار دے رہا ہے اور کوئی اسے اڑنے والا قالین قرار دے رہا ہے۔