تیسری عالمی جنگ کے سائے گہرے ہوگئے،ایک ایسے ملک کی فوج امریکہ پر حملے کے لئے تیار جس کا حکمران کسی سے نہیں ڈرتا


شمالی کوریا کے کے حکمران کم جونگ یون نے امریکی صدر ٹرمپ کو للکارتے ہوئے اپنی فوج کے سربراہ کو ہر طرح کے حملوں کا جواب دینے کا حکم دے دیا ہے ۔تازہ ترین خبروں کے مطابق شمالی کوریا کے حکمران نے امریکہ کے زیر قبضہ گوام پر میزائل حملوں کی تیاری کا حکم جاری کردیا ہے۔جس سے تیسری عالمی جنگ چھڑ جانے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ برطا نوی روزنامہ ڈیلی ایکسپریس نے بھی کورین نیوز ایجنسی کے حوالہ سے خبر شائع کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے حکمران نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس جنگ سے بچنے کے لئے وہ اپنے لئے بہترین راستہ کا چناو¿ کرسکتے ہیں ۔کم جونگ یون نے امریکی صدر کے اس بیان کے بعدکہ اگر شمالی کوریا نے امریکی شہریوں کو ڈرایا دھمکایا تو وہ شمالی کوریا پر حملہ کردیں گے ، اپنی فوجوں کو میزائلوں سے لیس کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے اقدامات کاکچھ وقت مزید انتظارکریں گے ۔اُدھر امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے فوجی حملوں سے بچنے کے لئے امریکہ ایٹمی ہتھیاروں کااستعمال کرسکتا ہے جس سے لامحالہ تیسری جنگ شروع ہوسکتی ہے۔
امریکہ کے ڈیفنس سیکرٹری جم میٹیس نے شمالی کوریا کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بعد کہا ہے کہ شمالی کوریا نے گوام پر میزائل چھوڑا تو اسکو اعلان جنگ سمجھا جائے گا۔ شمالی کوریا سے اکیس سو کلومیٹر کے فاصلہ پرواقع گوام بحرالکاہل میں واقع ایک جزیرہ ہے جو امریکہ کا حصہ ہے۔