بیوی کی نظروں سے چھپ کر ناجائز مراسم استوار کرنے والے مرد کاپکڑے جانا کوئی عجب بات نہیں ہے لیکن کینیامیں ایک بیوفا شوہر کی ایسی عجیب و غریب پکڑ ہوئی ہے کہ ساری دنیا میں اس کی رسوائی کے چرچے ہو گئے ہیں۔
ویب سائٹ ورلڈ وائڈ ویئرڈ نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ کینیا کے شہر ناکورو میں پیش آیا جہا ایک 55 سالہ شخص اپنی اہلیہ کو یہ کہہ کر گھر سے نکلا کہ وہ کار کی خریداری کے سلسلے میں دوسرے شہر جا رہا تھا۔ یہ دھوکہ باز شخص دوسرے شہر جانے کی بجائے ایک مقامی ہوٹل پہنچ گیا جہاں اس کی چھوٹی سالی، جو کہ کالج کی طالبہ ہے ،پہلے ہی اس کی منتظر تھی۔ ان دونوں نے خفیہ مراسم استوار کر رکھے تھے اور ہوٹل میں رات اکٹھے گزارنے کا پروگرام بنایا تھا۔
دونوں نے ساری رات اکٹھے گزاری لیکن صبح کے وقت جب یہ ایک بار پھر بے حیائی میں مصروف تھے کچھ ایسا عجیب کام ہوا کہ ان دونوں کے جسم ایک دوسرے کے ساتھ چپک گئے اور تمام تر کوشش کے باوجود علیحدہ ہونا ممکن نہ رہا۔ اس صورتحال نے دونوں کو پریشان کر دیا لیکن لڑکی بہت زیادہ خوفزدہ ہو گئی اور چیخنے چلانے لگی۔ ان کی آوازیں سن کر ہوٹل کے عملے نے دروازہ توڑ کر انہیں کمرے سے نکالا۔ دونوں برہنہ حالت میں تھے اور ان کے جسم ایک دوسرے کے ساتھ چپکے ہوئے تھے۔ ہوٹل کے عملے نے بھی انہیں علیحدہ کرنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہ ہوئی۔
جب انہیں سٹریچر پر ڈال کر کمرے سے نکالا جا رہا تھا تو دھوکہ باز شخص کی اہلیہ بھی ہوٹل پہنچ گئی۔ خاتون نے بتایا کہ اس نے ایک مقامی جادوگرنی کے ذریعے اپنے شوہر پر جادو کروایا تھا کیونکہ اسے پہلے ہی شک تھا کہ وہ بیوفائی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے موتھیو نامی جادوگرنی سے جادو کروایا تھا تاکہ اپنے شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑ سکے۔ جادوگرنی نے ایک موٹی لکڑی کو پنسل کی طرح تراشا اور پھر اس کے اوپر ایک رسی کس کر باندھ دی۔ اس کے بعد وہ بے وفا شخص کی اہلیہ کو اپنے ساتھ لے کر ہوٹل پہنچ گئی جہاں اس کی بہن اور شوہر آپس میں چپکے پڑے تھے۔ خاتون کے شور شرابے پر وہاں لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ اس موقع کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سینکڑوں لوگ جمع ہیں جبکہ اس دوران بہنوئی کے ساتھ چپکی طالبہ کی چیخ و پکار بھی سنائی دیتی ہے۔
بالآخر ان دونوں کو علیحدہ بھی جادوگرنی نے ہی کیا۔ اس نے کیمرے کے سامنے چپکے ہوئے مرد کو لکڑی سے کچھ ضربیں لگائیں اور پھر اس پر بندھی رسی کھول دی، جس کے بعد دونوں ایک دوسرے کی گرفت سے آزاد ہو گئے۔
کینیا میں اس طرح کے واقعات پہلے بھی پیش آچکے ہیں لیکن اس بار یہ شرمناک واقعہ کئی ٹی وی چینلوں پر براہ راست دکھایا گیا، جبکہ اس کی ویڈیو اب پوری دنیا کے میڈیا کی زینت بن چکی ہے۔