’ابھی میرے ہوٹل کے کمرے میں آجاﺅ‘ سیر کرنے دبئی گئے شہری کو انٹرنیٹ پر خوبرو خاتون کا پیغام، بھاگا بھاگا پہنچا تو کمرے میں داخل ہوتے ہی زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، وہاں کیا کام ہورہا تھا؟ جان کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں


’برے کام کا برا انجام‘ کی کہاوت تو آپ نے سن رکھی ہو گی۔ اب یہ خبر پڑھیے، آپ کو اس کہاوت پر نہ صرف یقین آ جائے گا بلکہ خوب عبرت بھی حاصل ہو گی۔ ویب سائٹ worldwideweirdnews کی رپورٹ کے مطابق قصہ کچھ یوں ہے کہ ایک پرتگالی شخص دبئی میں سیاحت کی غرض سے آیا جہاں واٹس ایپ پر ایک خوبرو خاتون سے اس کا رابطہ ہو گیا۔ خاتون رقم کے عوض اس کے ساتھ جسمانی تعلق استوار کرنے پر آمادہ ہو گئی۔
پرتگالی شخص جس ہوٹل میں ٹھہرا تھا، خاتون نے بتایا کہ وہ بھی اسی ہوٹل کے ایک کمرے میں ٹھہری ہوئی ہے۔ رات کو خاتون نے پرتگالی کو پیغام بھیجا کہ ’میرے کمرے میں آ جاﺅ۔‘ پیغام ملتے ہیں پرتگالی نے آﺅ دیکھا نہ تاﺅ اور بھاگم بھاگ اس کے بتائے ہوئے کمرے میں پہنچ گیا۔ وہاں ایک خاتون نے دروازہ کھولا لیکن جیسے ہی وہ اندر داخل ہوا، یک لخت کمرے کا منظر ہی تبدیل ہو گیا۔ ایک طرف سے دو نائیجیرین باشندے نکل کر اس کے سامنے آئے اور اسے دبوچ لیا۔

نائیجیرین باشندوں نے پرتگالی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور برہنہ کرکے اس کی ویڈیو بنالی اور دھمکی دی کہ اپنے پاس موجود رقم اور کریڈٹ کارڈز ہمارے حوالے کر دو ورنہ یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دیں گے۔ پرتگالی کے پاس 2500درہم(تقریباً 71ہزار روپے) نقد اور کریڈٹ کارڈموجود تھا۔ ملزموں نے یہ سب سمیٹا اور اسے باتھ روم میں بند کرکے فرار ہو گئے اور اس کے کریڈٹ کارڈ سے 7ہزار درہم (تقریباً 2لاکھ روپے)کی شاپنگ کر ڈالی۔ پرتگالی نے وہاں سے جان چھوٹنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی جس نے ہوٹل کا کمرہ بک کرواتے وقت فراہم کردہ دستاویزات کے ذریعے نائیجیرین باشندوں کو گرفتار کر لیااور عدالت میں پیش کر دیا،جہاں سے انہیں ایک ایک سال قید اور بعدازاں وطن بدر کرنے کی سزا دے دی گئی ہے۔