چھٹیوں پر گئے میاں بیوی نے ایک دن اپنے گھر میں لگے کیمرے انٹرنیٹ پر دیکھے تو گھر میں اجنبی لوگ گھس کر کیا کر رہے تھے؟ دیکھ کر پیروں تلے زمین ہی نکل گئی کیونکہ۔۔۔


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)گھر میں چور گھس آئے تو مالک چور کو بھگانے اور نقصان سے بچنے کے لیے ہرممکن حربہ استعمال کرتا ہے لیکن گزشتہ روز برطانیہ میں ایک گھر میں چوری کی واردات ہوئی اور گھر کے مالکان 210کلومیٹر دور بیٹھے بے بسی سے یہ سب کچھ دیکھتے رہے اور کچھ نہ کر سکے۔ دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق برمنگھم کی رہائشی خاتون ڈونا میروسمے اپنے خاندان کے ہمراہ چھٹی منانے گئی۔ وہاں اسے اپنے موبائل فون پر گھر میں لگے سی سی ٹی کیمرا سسٹم کی طرف سے نوٹیفکیشن موصول ہوا، کہ گھر میں کسی طرح کی سرگرمی محسوس کی گئی ہے۔

ڈونا نے موبائل فون پر ہی گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج دیکھی تو دنگ رہ گئی کہ ان کے گھر میں ایک چور گھسا ہوا تھا اور یہاں وہاں ہر چیز کھنگالتا پھر رہا تھا۔ چور نے ان کے پاسپورٹ، زیورات اور نقدی وغیرہ سب کچھ سمیٹا اور آرام سے چلتا بنا اور یہ خاندان بے بسی کے ساتھ موبائل فون پر یہ سب کچھ ہوتے دیکھ رہا تھا ۔ انہوں نے وہیں بیٹھے پولیس کو فون کیا لیکن اس کے آنے سے قبل چور جا چکا تھا۔ ڈونا کا کہنا تھا کہ ”میں نے اپنی آنکھوں سے اپنے گھر میں چوری ہوتے دیکھی اور کچھ نہ کر سکی۔ کاش میں نے یہ سب کچھ نہ دیکھا ہوتا، کم از کم ایسی تکلیف تو نہ ہوتی۔“