معروف ماڈل کو تھانے میں قیدیوں کے سامنے برہنہ ہونے پر مجبور کردیاگیا، ایسی خبر آگئی کہ دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا


زیرحراست افراد کے ساتھ بدسلوکی میں ہماری پولیس کا بھی کوئی ثانی نہیں لیکن جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں پولیس نے تھانے میں ایک ماڈل کے ساتھ ایسا غیرانسانی سلوک کر ڈالا ہے کہ ہماری پولیس بھی شرما جائے گی۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا کے شہر کیلی میں پولیس نے کیتھرین مارٹنز نامی ماڈل کو تھانے میں ایک کھڑکی کے ساتھ باندھ دیا اور اسے کپڑے اتار کر برہنہ ہونے پر مجبور کر دیا۔ تھانے کے تمام پولیس اہلکار اور حوالات میں قید مرد قیدی یہ منظر دیکھ رہے تھے۔

ایک پولیس آفیسر نے اس سارے واقعے کی ویڈیو بنائی اور انٹرنیٹ پر ڈال دی۔ کیتھرین کا کہنا تھا کہ ”میں تمام باتیں تو یاد نہیں لیکن اتنا یاد ہے کہ پولیس والے کہہ رہے تھے کہ ہم تمہاری ویڈیو بنا رہے ہیں اور وہاں موجود مرد قیدی چلا کر کہہ رہے تھے کہ اپنا لباس اٹھاﺅ۔“ کیلی پولیس کمانڈر ہوگو کیسس نے واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔ دوسری طرف کیتھرین نے پولیس آفیسرز کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے لیے وکیل کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔