امریکہ میں ایک کمپنی کے افسر نے ایک جسم فروش خاتون کے ساتھ وقت گزارا اور اس کے عوض اسے کمپنی کے کریڈٹ کارڈ سے اتنی ادائیگی کر دی کہ امریکی تحقیقاتی ادارے حرکت میں آ گئے اور ان دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ویب سائٹ worldwideweirdnews.com کی رپورٹ کے مطابق 43سالہ سکاٹ کینیڈی نامی یہ شخص میڈیکل کمپنی نیمرا میں ایگزیکٹو پوسٹ پر تھا۔ چند سال قبل اس کی ملاقات ایک جسم فروش خاتون 31سالہ کرسٹل لنڈبرگ سے ہوئی اور وہ اس کے ساتھ وقت گزارنے لگا۔
رپورٹ کے مطابق ادائیگی کے لیے کینیڈی نے اپنی کمپنی کا کریڈٹ کارڈ ہی کرسٹل کو دے ڈالا جس سے اس نے 58لاکھ ڈالر(تقریباً58کروڑ روپے) کی خریداری کر ڈالی۔ جب یہ معاملہ منظرعام پر آیا اور ایف بی آئی نے دونوں کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کیں تو کینیڈی نے اس جسم فروش خاتون کا تعارف گرل فرینڈ کے طور پر کروا دیا تاہم بعد ازاں اس کے جھوٹ کا پول کھل گیا۔ تفتیش میں سامنے آیا کہ کرسٹل نے اس کریڈٹ کارڈ کے ذریعے پلاسٹک سرجری کروائی، مہنگے زیورات خریدے اور کئی ممالک میں چھٹیاں مناتی رہی۔دونوں کے خلاف تاحال تحقیقات جاری ہیں۔