دفنانے سے پہلے غسل کے دوران ’مُردہ‘ خاتون اچانک اُٹھ بیٹھی اور اُٹھتے ساتھ ہی ایسا انکشاف کردیا کہ ہر طرف افراتفری پھیل گئی، فوری پولیس بلانا پڑگئی کیونکہ۔۔۔


سکرے(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی امریکہ کے ملک بولیویا میں ایک خاتون کا ’انتقال‘ ہو گیا لیکن جب اسے دفنانے سے قبل غسل دیا جانے لگا تو وہ اٹھ کر بیٹھ گئی اور ایسی بات کہہ دی کہ فوراً پولیس بلوا لی گئی اور اس کے خاندان والوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ویب سائٹ worldwideweirdnews.comکی رپورٹ کے مطابق دراصل کیرمن شیکون نامی یہ 69سالہ خاتون کینسر کی مریض تھی اور گھر والے اس کی دیکھ بھال سے تنگ آ چکے تھے، چنانچہ انہوں نے اس سے نجات پانے کے لیے اسے مردہ قرار دے کر مردہ خانے جمع کروا دیا۔

رات بھر وہ بولیویا کے شہر لاپیز کے مردہ خانے میں رہی۔ اگلی صبح جب ورکرز نے اس کی تدفین کی تیاری کی اور اسے غسل دینے لگے تو خاتون اٹھ کر بیٹھ گئی اور ورکرز کو حقیقت بتا دی۔ورکرز نے خاتون کے گھر والوں سے رابطہ کیا لیکن انہوں نے اسے واپس لینے سے انکار کر دیا۔ اس پر ورکرز نے پولیس کو اطلاع دے دی، جس نے خاتون کی بیٹی، داماد اور اس کے ایک کزن کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے خاتون کو لاپیز کے ایک ہسپتال میں داخل کروا دیا ہے جہاں اس کے دماغ کے کینسر کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔

You cannot copy content of this page