میرے ہمسائے نے میرا ریپ کرنے کی کوشش کی اس لئے میں نے اس کے جسم کا یہ حصہ علیحدہ کردیا


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک شخص رات کے وقت اپنے ہمسائے میں داخل ہو گیا اور گھر میں موجود اکیلی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی لیکن خاتون نے جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسا کام کردیا کہ وہ وہاں سے بھاگتا بنا اور سیدھا ہسپتال جا پہنچا۔ انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر کوچی میں 30سالہ شخص راجیش نے رات کو43سالہ خاتون کے گھر کی بجلی بند کر دی اور اندر داخل ہو کر اس پرجنسی حملہ کر دیا۔جب ملزم نے خاتون کا بوسہ لینے کی کوشش کی تو اس نے دانتوں سے ملزم کی زبان کاٹ ڈالی۔ اس پر ملزم تکلیف سے بلبلااٹھا اور وہاں سے بھاگ گیا۔

اگلے روز خاتون پولیس سٹیشن گئی اور اس کے خلاف رپورٹ درج کروا دی۔ وہ اپنے ساتھ ملزم کی زبان کا کٹا ہوا حصہ بھی لے کر گئی تھی۔ پولیس نے شہر کے ہسپتالوں میں ملزم کی تلاش کی تو ایک ہسپتال میں اس کا علاج کیا جا رہا تھا۔ اس نے ہسپتال میں بتایا تھا کہ اس کے ساتھ حادثہ پیش آیا ہے جس میں اس کی زبان کٹ گئی ہے۔ ڈاکٹر اس کی زبان کا آپریشن کرنے کی تیاری کر رہے تھے کہ پولیس نے پہنچ کر اسے گرفتار کر لیا۔