مشکل آن پڑے تو بندہ بے بسی سے یہ کام کرے ،اللہ کی مدد پہنچ جائے گی


اسلام آباد ( 04 اگست 2017) مشکلات زندگی کا حصہ ہیں .بحثیت مسلمان ہمارا یقین اور عقیدہ اس بات پر ہے کہ اللہ کریم انسان پر اسکی بساط سے زیادہ مشکلات نہیں ڈالتے اور ہر مشکل کے ساتھ آسانی بھی فرماتے ہیں .

اللہ کے شکر گزار بندے ہر مشکل کا مقابلہ کرتے اور اس سے نکل جاتے ہیں  لیکن دیکھنے میں آتا ہے کہ مشکلات میں گھرے ہوئے لوگ جلد گھبرا جاتے ہیں ایسے حضرات اگر یہ دعا کیا کریں ”اغثنی یا رحمٰن “ تو انشاءاللہ مولا کریم ان کی پکار اور بے بسی کو قوت و توانائی میں بدل ڈالے گا اور انہیں مشکلات سے نکال کر آسانی اور فراخی عطا فرمائے گا.روزانہ ایک تسبیح پڑھ کر اپنے حق میں دعا کرناچاہئے. اس دعا میں شکر اور عاجزی و بے بسی کا احساس ہے کہ بندہ اللہ کے سوا کسی سے رحم مانگنے کا خواستگار نہیں.وہی ذات مسبب الاسباب ہے.