ایک ہزار سال پہلے پانی میں ڈوبنے والا شہر دوبارہ منظر عام پر،دنیا فرط حیرت میں ڈوب گئی


ایک ہزار سال پہلے پانی میں ڈوبنے والا شہر دوبارہ منظر عام پر، تفصیلات کے مطابق ماملا پورم جو کہ بھارتی ریاست تامل ناڈو کا علاقہ ہے، میں 2004ء کے سونامی دوران ایک ہزار سال پرانا ڈوبا ہوا شہر سامنے آ گیا، ماملا پورم کے کچھ لوگوں نے شہر کا نمودار ہونا اور پھر سمندر میں غائب ہونا اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے ایک دہائی بعد اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ شہر موجود ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشنگرافی کی دس رکنی ٹیم کے مطابق ساحل کنارے ان مندروںکے کھنڈرات ملے ہیں جو کبھی اس ساحلی شہرکا حصہ تھے۔ اس ٹیم کا مزید یہ کہنا ہے کہ سمندری ساحلی پٹی میں 10میٹر لمبی دیوار، چھوٹی سیڑھیاں اور کچھ پتھر ملے ہیں جن کا فاصلہ ساحل سے 800 میٹر دور ہے اور یہ 27 فٹ کی گہرائی میں موجود ہیں۔ اس ٹیم کے سربراہ راجیونیگم نے کہا کہ غوطہ خوروں کے لئے ان چیزوں کو شناخت کرنا مشکل ہو رہا تھا اور اس کی وجہ سمندری کائی تھی لیکن انہیں اس بات کا اندازہ لگانے میں کوئی دقت نہیں ہوئی کہ یہ کسی بڑی عمارت کا حصہ ہیں، ان کا کہنا یہ ہے کہ یہ عمارتیں 1100سے1500سال پرانی ہو سکتی ہیں اور اس وقت ’سنگم راج‘کا دور تھا۔