مشہور بھارتی اداکار اور کرکٹر دھروو شرما 37 برس کی عمر میں چل بسے


 مشہور بھارتی اداکار اور کرکٹر دھروو شرما جسم کے مختلف اعضاء میں خرابی پیدا ہوجانے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔

ان کی عمر 37 برس تھی۔دھروو شرما بھارت کے ایک مشہور کرکٹر تھے۔ انہوں نے 2005 کے ڈیف ورلڈ کپ میں بھارت کی نمائندگی کی۔ انہوں نے کرکٹ کے ساتھ ساتھ اداکاری میں بھی اپنا لوہا منوایا۔دھروو شرما بھارت کیمقامی کرکٹ لیگ سی سی ایل میں کرناٹکا بلڈوزر کی نمائندگی کرتے تھے وہ ایک بہترین بلے باز تھے۔

دھروو شرما کے انتقال پر مختلف بھارتی اداکاروں کی جانب سے تعزیت کے پیغامات بھی آئے۔جس میں ان کا کہنا تھا کہدھروو کی موت ان کے لئے ایک صدمہ ہے۔

You cannot copy content of this page