وہ شہر جہاں تمام مرد 3 شادیاں کرتے ہیں لیکن اب اس رواج کی وجہ سے یہاں کیا بیماری پھوٹ پڑی؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) قبل ازیں کئی تحقیقات میں سائنسدان بتا چکے ہیں کہ کزنز میرج کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچوں کو بعض مخصوص پیدائشی بیماریاں لاحق ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ اب اس حوالے سے ایک خوفناک رپورٹ آ گئی ہے۔ دی مرر کی رپورٹ کے

مطابق عیسائیوں کا ایک فرقہ’مورمن‘ ہے جو کثیرالازواجی پر یقین رکھتا ہے مردوں کے تین شادیاں کرنے کو جنت میں جانے کا باعث قرار دیتا ہے۔ چنانچہ اس فرقے کے مرد کئی شادیاں کرتے ہیں جو عموماً قریبی رشتہ داروں میں ہوتی ہیں۔ اس فرقے کے لوگوں کی اکثریت امریکی ریاستوں ایریزونا اور اوٹاہ کے بارڈر پر واقع شہروں ہل ڈیلے اور کولوریڈو سٹی میں رہائش پذیر ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان لوگوں کے کثرت سے قریبی رشتہ داروں میں شادیاں کرنے کے باعث اب وہاں پیدا ہونے والے اکثر بچے ایک ایسا خطرناک جین موجود ہوتا ہے جو ان میں انتہائی مہلک بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ یہ جین انتہائی نایاب ہے اور دنیا میں پیدا ہونے والے 40کروڑ بچوں میں سے کسی ایک میں موجود ہوتا ہے لیکن ان دو شہروں میں پیدا ہونے والے اکثر بچوں میں یہ موجود ہوتا ہے۔ سب سے پہلے یہاں کے بچوں میں اس خطرناک جین کی موجودگی کی نشاندہی ڈاکٹر تھیوڈور ٹربی نے 1990ءمیں کی تھی۔ اس کے پاس ایک 10سالہ بچے کو لایا گیا تھا جس کے چہرے کے عارض انتہائی عجیب اور غیرفطری تھے۔ تب سے آج تک درجنوں بچوں میں اس جین کی موجودگی کا انکشاف ہو چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس جین کے شکار بچے کے ماتھے بڑے، کان قدرے نیچے، جبڑے اور آنکھیں انتہائی چھوٹی ہوتی ہیں اور ان کے درمیان بہت زیادہ فاصلہ ہوتا ہے۔ اس جین کے حامل بچوں میں فیومریز انزائم (Fumarase Enzyme)کی سطح بہت کم ہوتی ہے جو انسانی جسم کے خلیوں کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔اس سنگین طبی صورتحال کے باعث ان بچوں کے دماغ باقی جسم کے حصوں کی نسبت بہت زیادہ توانائی استعمال کرتے ہیں۔