اپنی ایئرہوسٹسز کو انتہائی شرمناک لباس پہنانے والی ویت نام کی فضائی کمپنی ویٹ جیٹ(VietJet) نے دیگر ممالک میں بھی اپنا آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر کے کھلبلی مچا دی ہے۔
ماضی میں ویٹ جیٹ کودوران پرواز رقص کرنے کے لیے خوبصورت لڑکیاں بھرتی کرنے پر جرمانہ بھی عائد کیا جا چکا ہے۔ ویٹ جیٹ نے 2016ءکا ایک کیلنڈر جاری کیا ہے جس پر اپنی ان ایئرہوسٹسز کی تصاویر شائع کی ہیں جنہوں نے انتہائی مختصر لباس پہن رکھا ہے۔ اب کمپنی سٹاک مارکیٹ میں بھی اپنے شیئرز فروخت کے لیے پیش کرنے جا رہی ہے۔ ویٹ جیٹ انتہائی سستے کرایوں کی حامل فضائی کمپنی ہے اس کے علاوہ اس نے مسافروں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے خوبصورت ایئرہوسٹسز بھرتی کر رکھی ہیں، جنہیں انتہائی مختصر لباس پہنایا جاتا ہے۔کمپنی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر تھی فونگ تھاﺅ(Thi Phuong Thao) کا کہنا ہے کہ ”تاحال کمپنی نے یہ طے نہیں کیا کہ اپنے کتنے شیئر سٹاک مارکیٹ میں فروخت کرے گی لیکن یہ طے ہے کہ 30فیصد سے زیادہ شیئرز فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ہم ویٹ جیٹ کو عالمی ایئرلائنز بنانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ہم ایمریٹس کو بطور مثال دیکھتے ہیں جو ایک چھوٹے سے ملک میں قائم ہوئی جس کی آبادی اتنی زیادہ نہیں تھی اور آج وہ عالمی فضائی کمپنی بن چکی ہے۔ہم ویٹ جیٹ کو ایشیاءکی ایمریٹس بنانا چاہتے ہیں۔“واضح رہے کہ رواں برس ویٹ جیٹ کو ویت نام کی سب سے بڑی فضائی کمپنی قرار دیا جا چکا ہے