بھارت سے سری لنکا جانے والے مسافر طیارے میں موبائیل فون کی وجہ سے آگ لگ گئی
اُردو آفیشل۔ سری لنکن ایئر لائنز کے بھارت سے سری لنکا جانے والے ایک مسافر طیارے میں دوران پرواز موبائل فون کی وجہ سے اچانک آگ لگی گئی، جسے بروقت بجھا دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہوائی جہاز 200 سے زائد مسافروں اور عملے کے ارکان کے ساتھ بھارت میں کوچی سے کولمبو کی طرف پرواز پر تھاکہ مسافروں کی سیٹوں کے اوپر دستی سامان کے لیے بنے لاکرز میں سے ایک مسافر کے سامان میں موجود موبائل فون کی بیٹری نے کافی گرم ہو جانے کے بعد اچانک آگ پکڑ لی جسے فوراًبجھا دیا گیا جبکہ واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور ہوائی جہاز بھی کسی بڑے حادثے سے بچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں دنیا کی کئی دوسری فضائی کمپنیوں کی طرح سری لنکن ایئر لائنز نے بھی اپنے مسافروں کو سفر کے وقت اپنے ساتھ سام سنگ نوٹ سیون طرز کے موبائل فون لانے سے منع کر دیا تھا اوریہ پابندی اس فون کی بیٹری کی وجہ سے اس لیے لگائی گئی تھی کہ مختلف ملکوں میں پیش آنے والے چند واقعات میں اس بیٹری نے اچانک آگ پکڑ لی تھی۔سری لنکن ایئر لائنز کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ اس واقعے میں دوران پرواز جس موبائل فون کو اچانک آگ لگ گئی، وہ کس کمپنی کا بنایا ہوا یا کون سے ماڈل کا تھا۔