مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی اور بربریت جاری،فائرنگ سے مزید 2کشمیری نوجوان شہید


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی اور بربریت جاری،فائرنگ سے مزید 2کشمیری نوجوان شہید
اُردو آفیشل۔ بھارتی فوج کی مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشتگردی اور بربریت جاری ، فائرنگ کر کے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں کشمیری اپنے بنیادی حق خودارادیت کیلئے کوشاں ہیں اور وادی کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کر رہے ہیں ادھر پلواما میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے مزید2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیااور ایک مکان کو آگ لگا دی جس کیخلاف کشمیری پھر سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کیخلاف نعرے بازی کی ۔