امریکہ میں مسلسل مذاق کرنے پر شوہر نے بیوی کو موت کی نیند سلا دیا


لاس اینجلس (نیوز ڈیسک ) امریکہ میں مسلسل مذاق کرنے پر شوہر نے بیوی کو موت کی نیند سلا دیا،عدالت نے ملزم پر فرد جرم عائد کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کے مطابق الاسکا میں ایک امریکی شہری پر بحری سفر کے دوران اپنی بیوی کو قتل کر دینے کے حوالے سے فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بیوی نے شوہر سے محبت میں مذاق کیا جو شوہر کو پسند نہ آیا اورشدید غصہ کی حالت میں بیوی پر

وار کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔بحری جہاز کی کمپنی میں کام کرنے والے افراد جب جہاز میں اس کمرے میں پہنچے جہاں پر 39 سالہ کینیتھ منزاناریس اور اس کی بیوی قیام پذیر تھے تو انہوں نے کینیتھ کی بیوی کو خون میں لت پت مردہ حالت میں پایا ۔