امریکی پابندیوں کے خلاف روس کا منہ توڑ جواب،755امریکی سفارتکاروں کو روس چھوڑنے کا حکم


امریکی پابندیوں کے خلاف روس کا منہ توڑ جواب،755امریکی سفارتکاروں کو روس چھوڑنے کا حکم
اُردو آفیشل۔ امریکہ کی جانب سے نئی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے تاریخ ساز قدم اٹھاتے ہوئے 755 امریکی سفارتکاروں کو روس چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ نے چند روز پہلے روس، ایران اور شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔ روس پر پابندیاں امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کے باعث عائد کی گئی ہیں جس کے بعد روسی صدر نے بھی جوابی کارروائی کی ہے۔ انہوں نے حکم دیا ہے کہ 755 امریکی سفارتکار یکم ستمبر تک روس چھوڑ دیں۔ امریکی سفارتی مشنز کے 755 ارکان کے نکلنے کے بعد ماسکو میں امریکی عملے کے ارکان کی تعداد 455 ر ہ جائے گی جو اس عملے کے برابر ہوگی جو روس کا امریکہ میں تعینات ہے۔ بی بی سی کے مطابق موجودہ تاریخ میں کسی ملک سے ایک وقت میں سفارت کاروں کی یہ سب سے بڑی بے دخلی ہے۔