لندن(29اردو آفیشل-جولائی-2017) حال ہی میں سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ اگر مرد جسم پر ’ٹیٹو‘بنوائیں گے تو اس کی وجہ سے خواتین انہیں بہت پسند کریں گی.ان کا کہنا ہے کہ مردوں کے ٹیٹو کو خواتین وجاہت اور صحت کی علامت سمجھتی ہیں اور اس وجہ سے ان کی جانب متوجہ ہوتی ہیں.
ایک تحقیق کار نے اپنے مقالے میں لکھا کہ خواتین ایسے مردوں کو سماجی طور پر اعلیٰ اور صحت کے لحاظ سے زبردست خیال کرتی ہیں.جرنل Personality and Individual Differencesمیں لکھتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے مرد اپنے رقیب روسیاکو نیچا دکھاتے ہوئے اپنی محبوبہ کا دل جیت سکتا ہے.”اس کی وجہ سے مخالف کو ڈرانے کے ساتھ اپنے من کی مراد بھی پائی جاسکتی ہے.“ یہ بات بھی دلچسپی سے خالی نہیں کہ دنیا بھر میں پائے جانے والے پرکشش مردوں میں زیادہ تر افراد نے ٹیٹو بنوارکھے ہیں.ان میںڈیوڈ بیکھم اور لیون میسی قابل ذکر ہیں.