مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی،سیلاب سے129افراد ہلاک،بھارت


مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی،سیلاب سے129افراد ہلاک،بھارت
بھارتی ریاست گجرات میں ایک ماہ سے جاری مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، بارش اور سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 129افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی گجرات کے شمالی علاقوں میں آئی، جہاں سیلابی ریلے میں بہہ کر129 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں800 دیہاتوں کے 5ہزار سے زائد مکانات زیر آب آچکے ہیں۔ مسلسل بارشوں کے باعث ریسکیو کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے لیکن اب تک سیلابی پانی میں پھنسے 50 ہزار افراد کو بچایا گیا ہے۔

You cannot copy content of this page