نوازشریف کی ناہلی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے،امید کرتے ہیں پاکستانی جماعتیں قومی مفاد کو ترجیح دیں گی،چین
نوازشریف کی نااہلی پاکستان کااندرونی معاملہ ہے،امیدکرتے ہیں پاکستان میں ترقی واستحکام کاعمل جاری رہے گا،ترجمان چینی وزارت خارجہ کا پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا امیدکرتے ہیں پاکستان میں تمام جماعتیں،طبقات ریاست اورقومی مفادکوترجیح دیں گے اورایک خطہ ایک سڑک کے وژن سے علاقائی امن وترقی کوفروغ ملے گا،ترجمان لوکانگ نے کہا پاکستان میں چینی دوستی ہرآزمائش پرپوری اتری ہے،ہرمشکل وقت میں پاکستان کےساتھ کھڑے ہیں،ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا مشترکہ مستقبل کیلئے پاکستان کے ساتھ ایک خطہ ایک سڑک کی تعمیرکیلئے تیارہیں۔