ایران کے پہلے خلائی تحقیقاتی مرکز کا افتتاح،ایران نے سیٹلائٹ بردار راکٹ کا کامیاب تجربہ کر لیا


ایران کے پہلے خلائی تحقیقاتی مرکز کا افتتاح،ایران نے سیٹلائٹ بردار راکٹ کا کامیاب تجربہ کر لیا
اُردو آفیشل۔ ایران نے سیٹلائٹ لے جانے کی صلاحیت والا راکٹ خلا میں بھیجنے کا کامیاب تجربہ کیا ، راکٹ کا نام سمورگ ہے اور اس کا کامیاب تجربہ ایران کے پہلے خلائی تحقیقاتی مرکز ”اما م خمینی خلائی مرکز“ کے افتتاح کے موقع پر کیا گیا۔
ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران نے خلائی راکٹ ”سمورگ“ کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو 250کلوگرام وزنی سیٹلائٹ کو زمین کے مدار سے 500کلومیٹر دور تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تاہم سرکاری ٹی وی نے راکٹ کے مجموعی وزن اور لاگت کے حوالے سے نہیں بتایا، راکٹ کا یہ تجربہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب ایران کے بلاسٹک میزائل پروگرام جاری رکھنے کی پاداش میں اس ماہ کے اوائل میں امریکہ نے ایران کے خلاف اضافی معاشی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔