شادی کی تیسری رات دولہے نے دولہن کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ دونوں خاندانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی


اسلام آباد (اردو آفیشل ) شوہر نے دلہن کا گلہ دباکر اسے ہلاک کردیا اور لاش گاڑی میں رکھ کر سسرال پہنچا دی جہاں سے پولیس کو شکایت ملنے پر پولیس نے قرطبہ چوک کے قریب گاڑی سے لاش برآمد کرکے قبضے میں لے لی جبکہ ملزم محمد تنویر کو حراست میں لے لیا ۔

تفصیلات کے مطابق مقتولہ حرا اور تنویر کی دو روز قبل شادی ہوئی تھی شادی کے تیسرے روز ہی دونوں میں کسی بات پر جھگڑا ہوگیا جس پر تنویر پر الزام عائد ہے کہ اس نے مبینہ طور پر دولہن کا گلہ دباکر اسے قتل کردیا جبکہ ملزم کا کہنا ہے کہ اس پر الزم بے بنیاد ہے اس کی اہلیہ نے گلے میں پھندا لے کر خودکشی کی ہے۔خاتون کی ہلاکت کے بعددولہانے اپنے والدین کو صورتحال سے آگاہ کیا تو لڑکے کے والد نے اپنی بہن یعنی دلہن کی والدہ کو صورتحال سے آگاہ کیا اور لاش کو گاڑی میں ڈال کر ان کے گھر لے گئے ۔تھانہ سمن آباد پولیس نے دلہن کے والد کی مدعیت مقدمہ درج کرکے تفیتش شروع کردی ہےاور کمرہ عروسی سے شواہد بھی اکٹھے کرلیے۔