نیٹو کی مخالفت کے باوجود ترکی روس سے میزائیل خریدے گا، مشترکہ پیداوار ترکی میں ہو گی، معاہدے پر دستخط

نیٹو کی مخالفت کے باوجود ترکی روس سے میزائیل خریدے گا، مشترکہ پیداوار ترکی میں ہو گی، معاہدے پر دستخط
اُردو آفیشل۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہاہے کہ روس سے ایس فور ہنڈریڈ میزائل خریدے جائیں گے۔ میزائلوں کی مشترکہ پیداوار ترکی میں شروع کی جائے گی۔امریکی ٹی وی کے مطابق ترک صدر نے اپنی پارلیمانی پارٹی کو بتایاکہ روس سے میزائل خریدنے کے مطابق معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں۔ اردوان کا کہنا تھاکہ میزائل آنے کے بعد مشترکہ پیداوار کا عمل شروع ہوگا۔ رجب طیب اردوان کا کہنا تھاکہ نیٹو کی تشویش کے باوجود روس سے ایس فورہنڈریڈ میزائل لئے جائیں گے۔