ملکی حدود میں دشمن طیارہ گھس آیا، پھر کیا ہوا؟ انتہائی اہم خبر پڑھیں۔


 

واشنگٹن: امریکی اہلکاروں نے خبر دی ہے کہ دو چینی جنگی جہازوں نے مشرقی چین کے سمندر میں امریکی بحریہ کے ایک جاسوس طیارے کو علاقے سے نکلنے پر مجبور کر دیا۔امریکی تی وی کے مطابق اس کارروائی کے دوران چین کا ایک جنگی جہاز امریکی بحریہ کے جہاز سے محض 300 فٹ (91 میٹر) کےفاصلے تک پہنچ گیا تھا۔

 

دو امریکی اہلکاروں نے بتایا کہ چینی جنگی جہاز جے 10 امریکہ کے جہازای پی 3 کے انتہائی قریب پہنچ گیا تھا جس کے باعث امریکی جہاز فوری طور پر اپنا رْخ تبدیل کر نے پر مجبور ہو گیا۔ امریکی اہلکاروں نے یہ بات شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتائی کیونکہ اْنہیں ایسی اطلاعات پبلک کو فراہم کرنے کا اختیار نہیں تھا۔ایک اہلکار نے بتایا کہ چینی جہاز ہتھیاروں سے لیس تھے اور یہ واقعہ چین کے شہر کنگ داؤ سے 80 ناٹیکل میل دور پیش آیا۔ پیش آنے والا یہ واقعہ اپنی نوعیت کا واحد واقعہ نہیں ہے اور ماضی میں بھی ایسے واقعات ہوتے رہے ہیں۔

گزشتہ مئی میں بھی چین کے مشرقی سمندر میں چین کے ایس یو 30 جہاز نے ایک امریکی جاسوس طیاروں کو راستہ بدلنے پر مجبور کر دیا تھا جو بین الاقوامی فضا میں تابکاری کے اثرات کا جائزہ لے رہا تھا گزشتہ مئی میں بھی چین کے مشرقی سمندر میں چین کے ایس یو 30 جہاز نے ایک امریکی جاسوس طیاروں کو راستہ بدلنے پر مجبور کر دیا تھا جو بین الاقوامی فضا میں تابکاری کے اثرات کا جائزہ لے رہا تھا۔ دو چینی جنگی جہازوں نے مشرقی چین کے سمندر میں امریکی بحریہ کے ایک جاسوس طیارے کو علاقے سے نکلنے پر مجبور کر دیا۔چین اپنے سمندری علاقے میں امریکہ کی فوجی نوعیت کی کارروائیوں کو شک و شبہے کی نظر سے دیکھتا آیا ہے۔