روس چین کو خام تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا
اُردو آفیشل۔ چین نے کہا ہے کہ روس جون کے دوران مسلسل چوتھے ماہ اسے خام تیل سپلائی کرنے والا بڑا ملک رہا۔محکمہ کسٹم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جون کے دوران ملک میں کل 36.11 ملین ٹن ( 8.79 ملین بیرل) یومیہ خام تیل درآمد کیا گیا جو مئی کی نسبت 2.9 فیصد کم ہے۔جون کے دوران روس سے خام تیل کی درآمد 1.27 ملین بیرل یومیہ رہی جو جون 2016 ء کی نسبت 27 فیصد زیادہ تاہم مئی 2017 ء کی نسبت 2.9 فیصد کم رہی۔انگولا سے ایک ملین بیرل یومیہ خام تیل درآمد کیا گیا جو جون 2016 ء کی نسبت 10.6 فیصد زیادہ ہے۔