جدہ کے ساحل پر اچانک درجنوں لڑکیوں کی آمد اور ساتھ ہی ایسا کام شروع کر دیا کہ وہاں موجود ہر شخص دنگ رہ گیا


جدہ(اردو آفیشل 24جولائی 2017)سعودی عرب میں جدہ کے ساحل پر گزشتہ دنوں اچانک درجنوں لڑکیاں آ دھمکیں اور ایسا کام شروع کر دیا کہ وہاں موجود ہر شخص دنگ رہ گیا، کیونکہ ان کی آنکھوں کے سامنے ایسا منظر تھا جو اس سے قبل سعودی عرب میں کسی نے نہ دیکھا تھا. سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق ان لڑکیوں کا تعلق سعودی عرب کی ’خواتین سائیکلسٹ ٹیم‘ سے تھا.

انہوں نے ساحل پر آتے ہی سائیکلنگ کی پریکٹس شروع کر دی اور ہر ایک کو حیران کر دیا.رپورٹ کے مطابق یہ سعودی عرب میں خواتین کی پہلی سائیکلسٹ ٹیم ہے جس کا نام بائیسکلیٹا (Bicicleta)ہے. یہ ٹیم ایک سال قبل ندیمہ عبدالعین نامی لڑکی نے بنائی ہے. ندیمہ کا کہناتھا کہ ”مجھے بچپن ہی سے سائیکل چلانا بہت اچھا لگتا تھا. اسی شوق کے ہاتھوں مجبور ہو کر میں نے یہ ٹیم بنائی. ہماری ٹیم میں 30سے زائد لڑکیاں شامل ہیں و حجاب اور مناسب لباس پہن کر سائیکلنگ کی مشق کرتی ہیں. میں اپنے والدین کی بے حد مشکور ہوں کیونکہ ان کی حمایت مجھے نہ ملتی تو میں کبھی اپنا یہ شوق پورا نہیں کر سکتی تھی.“